ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی نے وجے پورا میں میراتھن کو دکھائی ہری جھنڈی

راہل گاندھی نے وجے پورا میں میراتھن کو دکھائی ہری جھنڈی

Mon, 26 Feb 2018 12:02:40    S.O. News Service

وجے پور ،25؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر راہل گاندھی نے ماحول، پانی اور درخت تحفظ کو فروغ دینے کے لئے سالانہ میراتھن ورکشاتھن کو آج ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔سماج کے مختلف طبقوں سے وابسطہ سینکڑوں لوگ پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہن کر میراتھن میں حصہ لینے کے لئے گول گنبد کے مین گیٹ پر کھڑے نظر آئے۔یہ گنبد عادل شاہی خاندان کے 7ویں حکمران اور بیجاپور سلطنت کے سربراہ17 ویں صدی کے سلطان محمد عادل شاہ کا مقبرہ ہے۔سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان آبی وسائل کے وزیر ایم بی پاٹل اور کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کرناٹک معاملات کے انچارج کے سی وینو گوپال کے ساتھ راہل گاندھی گول گنبد پر پہنچے۔انہوں نے کچھ لوگوں سے ہاتھ ملایا اور ہاتھ ہلا کر لوگوں کو سلام کیا۔میراتھن کو جھنڈی دکھانے کے بعد وہ شرکاء کے ساتھ کچھ میٹر تک دوڑتے ہوئے نظر آئے۔راہل گاندھی انتخابات والے کرناٹک کے شمالی اضلاع کے تین روزہ دورے پر ہیں۔


Share: